• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف لاہور کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا معطلی کے فیصلے اور اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر لاہور کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے ۔

اس سے قبل نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،ان گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی ۔


حمزہ شہباز،پرویز ملک سمیت مقامی قیادت نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا ،اس موقع پرشہبازشریف سمیت پارٹی کی سینئر قیادت بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھی ۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے، جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد تینوں ن لیگی رہنماؤں کو جیل سے رہا کیا جو قافلے کی صورت میں نور خان ایئربیس پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس اورنگزیب کے عادلانہ فیصلے نے انصاف کا بول بالا کیا ۔

تازہ ترین