• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی بولی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

ممبئی ( ایجنسی ) اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ وہ بولی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 43 برس کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہوئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا ، تاہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آ گئی ہیں ۔ شلپا آخری بار 2007 میں فلم ’اپنے‘ میں نظر آئیں تھیں۔

تازہ ترین