• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوال مقبول احمد صابری کی 7ویں برسی کل منائی جائے گی

کراچی ( ایجنسی ) قوالی کو جدتوں سے روشناس کروانے والے قوال مقبول احمد صابری کی ساتویں برسی 21 ستمبر کو منائی جائے گی ۔ 1945کو بھارت کے علاقے کلیانہ میں پیدا ہونے والے مقبول صابری نے 11 برس کی عمر میں پہلی قوالی پڑھی تھی ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد عنایت حسین صابری سے حاصل کی ، جو موسیقی و گائیکی کے استاد شمار ہوتے تھے اور انہیں سننے کے لئے لوگ دور دور سے آتے تھے اور پھر اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ قوالی کی شروعات کی اور صابری براردز کے نام سے شہرت حاصل کی ۔ ’مقبول احمد صابری‘ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے ۔ ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور کانوں میں رس گھولتا ہے۔

تازہ ترین