• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں قربانیاں دیکر دین کو دوام بخشا،آپ نے صبر و استقامت کی مثال قائم کی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیدنا امام حسینؓ اور ان کے رفقاءنے میدان کربلا میں قربانیاں دیکر دین کو دوام بخشا‘ آپ نے میدان کربلا میں حق کا پرچم بلند کرکے صبر اور استقامت کی وہ مثال قائم کی جو قیامت تک کوئی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے مذہبی و سماجی رہنما محمد خالد قادری نے قادری ہاؤس پر محفل جیلانی بعنوان مراد رسول اور فکر حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ قاری ارشد رحمانی‘ اعظم کھٹیان‘ قمر منگریو‘ رئیس احمد شیخ‘ محمد زاہد خان‘ راشد احمد شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت بھی ایمان کی بنیاد ہے‘ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا‘ فرما دیجئے میں تم سے کوئی اجر طلب نہیں کرتا سوائے اپنے قرابت داروں کے‘ آقا کریم نے فرمایا‘ میرے تمام صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جن کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے‘ دوسری جگہ فرمایا اہل بیت کشتی نوح کی مانند ہیں جو اس میں سوار ہوا وہ کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حق اور باطل کی جنگ میں ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہے۔

تازہ ترین