• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام : مختلف علاقوں میں شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی محرم الحرام سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہیں اور ماتمی جلوس کی گزرگاہیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘مرمت نہیں کرائی جاسکی ُسیوریج کاگندہ پانی جمع اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال سے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال ضلعی انتظامیہ اور میئر حیدرآباد کی جانب سے محرم الحرام سے قبل شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص ماتمی جلوس کی گزر گاہوں اورمحرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ مجالس کے مقاما ت پر روڈ اور راستوں کی مرمت کرانے کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ کے زمہ دار افسران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے امسال محرم الحرام کے حوالے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ ماتمی جلوس کی گزر گاہیں نیا پل‘باچاخان روڈ‘تلسی داس روڈ‘ لجپت روڈ ‘اسٹیشن روڈ ‘حیدرچوک ‘ سبزی منڈی سمیت دیگر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں ہر سال محرم الحرام سے مختلف روڈ کے ٹکروں کی مرمت کرائی جاتی تھی لیکن اس سال ڈپٹی کمشنر اور میئر حیدرآباد کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے اس ضمن میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے صرف فوٹو سیشن تک محدود رہے ۔

تازہ ترین