• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل حیدرآباد کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدم تعیناتی

حیدرآباد ( بیو رو ر پو ر ٹ) حکومت سندھ کی منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سینٹرل جیل حیدرآباد کے لئے قائم ہونے والی 10th ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں جج کی تعیناتی نہیں ہوسکی‘ہوابجٹ مختص ہونے کے باوجود عملہ بھی تعینات نہیںجبکہ سیشن جج حیدرآباد میں ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیکنڈ ایڈیشنل جج‘ سکستھ ایڈیشنل سیشن جج اور تھرڈ سینئر سول ججز کی عدالتوں میں بھی ججز کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حیدرآباد میں کیسز کی زیادتی کے باعث 26 ستمبر 2016 ءکو اس وقت کے سیشن جج حیدرآباد عبدالرزاق نے سندھ ہائی کورٹ کراچی کے ممبر انسپکشن ٹیم II کو ایک لیٹر کے ذریعے جیل میں قید سنگین مقدمات کے قیدیوں کی مقدمات کی سماعت کے لئے سینٹرل جیل کے لئے اضافی جج 10th ایڈیشنل سیشن جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جس پر 31 جولائی 2017 ءکو رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج حیدرآباد کو اطلاع دی تھی کہ محکمہ داخلہ سندھ کی منظوری سے جیل میں مقدمات کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین