• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار،مختلف واقعات میں5افراد ہلاک،1زخمی

  ڈگری+ میرپورخاص+ خیرپورناتھن شاہ(  نا مہ نگا را ن )ڈاکو پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ,مختلف و ا قعا ت میں      5ا فراد ہلا ک ، 1ز خمی   ,ڈگری۔ تین ڈاکو پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کی ایک موبائل خفیہ اطلاع ملنے پر ڈگری ٹنڈوجان محمد روڈ پر ملوک شاہ قبرستان کے نزدیک پہنچی تو وہاں واردات کے ارادے سے چھپے ہوئے ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ٹنڈوجان محمد۔اور کوٹ غلام محمد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ایس ایچ او تھانہ پھلاڈیوں ، زاہد لغاری، نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم دلبر مری کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے پچیس (25) لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوکوٹ جانے والی مسافر کوچ نے ٹنڈوجان محمد کے نویں کلاس کے طالبعلم سائیکل سوار ویویک مینگھواڑ ولد پرکاش مینگواڑ کو ٹکر مار کرہلاک کر دیا، جبکہ کوچ ڈرائیور فرارہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم پی اے میر طارق تالپور اور پیپلز پارٹی تعلقہ ڈگری کے صدر میر جانی تالپور ٹنڈو جان محمد پہنچ گئے۔ اور مقتول طالب علم کے ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس کو حادثے کے ذمہ دار کوچ ڈرائیور کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ خیرپور ناتھن شاہ۔ مزدور آباد محلےمیں ایک گھر سے اھل محلہ کو بدبو آنے کی شکایت پر پولیس نے گھر کے اندر سے نوجوان اسلم کھوکھر کی لاش برآمد کرلی ۔پولیس کے مطابق متوفی نوجوان نشے کا عادی تھا جبکہ ایک ر شتے دار نے بتایا کہ متوفی کے ر شتے دار کراچی میں رھتے ہیں اور متوفی گھر میں اکیلا رھتا تھا ۔ دریں اثناء گاؤں تھرڑی ھاشم کارھنے والا پچاس سالہ دیہاتی ممتاز علی تنیو اچانک پاؤں پھسل جانے سے تالاب میں گرنے سے ھلاک ہوگیا ۔ گاؤں ڈکھن میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں نوجوان عبدالمجیدسولنگی موقع پر ہی ھلاک ہوگیا۔گاؤں گاڑھی میں واقع نجی کلینک پر پانچ مسلح ملزمان نے اچانک حملہ کرکے ڈاکٹر غلام فرید سولنگی اور میڈیکل اسٹور کے مالک امان اﷲ چانڈیو کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے بعد نقد رقم،فونز اور دیگرسامان چھین کر فرار ہوگئے۔ میرپورخاص۔میرواہ روڈ پر سمن گوٹھ کے قریب گوٹھ دیوان میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں میں بچوں کے درمیان شروع ہونے والا جھگڑا بڑوں میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجہ میں50سالہ ویر جی کولہی ہلاک اور اس کا بھائی ہرجی کولہی شدید زخمی ہوگیا،لاش اور زخمی کو سول اسپتال میر پورخاص پہنچا دیا گیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک ملزم جوکہ مقتول کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرلیا ہے۔ٹنڈومحمدخان ۔ پولیس نے جمن شاہ قبرستان کے قریب کاروائی کر تے ہو ئے ذوالفقار سومرو کے قبضے سے دوکلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین