• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:گھر پر قبضے کی کوشش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) چک کے رہائشی میرانی برادری کے افراد نے گھر پر مبینہ قبضے کی کوشش کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل حق نواز، لعل خاتون و دیگر نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد ہمارے گھر پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پولیس کے افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین