• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹنڈو غلام علی( نامہ نگار) شہر کے وارڈ نمبر 7 مظفر علی شاہ محلہ سے 2 ماہ قبل پراسرار طور غائب ہونے والے 8 سالہ ہندو لڑکے وشال ولد روی میگھواڑ کو ٹنڈو غلام علی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے لانڈھی میں چھاپہ مارکر ٹنڈو غلام علی کے مکین نوجوان انور قادیانی کے قبضے سے لڑکے وشال میگھواڑ کو بازیاب کرالیا ۔ پولیس نے انور قادیانی کو لاک اپ کرکے لڑکے کو والدین کے حوالہ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے لڑکے کا موقف تھا کہ اس کو کسی نے اغوا نے کیا بلکہ وہ خوشی سے گھومنے گیا تھا تاہم گرفتار ملزم کو لڑکے وشال سمیت ماتلی کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید تفتیش کیلئے پولیس کو 3 دن کیلئے ریمانڈ دیا گیا۔
تازہ ترین