• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف سبزیوں کے ساتھ ہرے مصالحے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں سبزی اور ہرا مصالھہ مہنگا ہوگیا، شہری پریشان ،جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نےخاموش اختیار کی ہوئی ہے۔تفصیلات کےمطابق سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے شہر اور قصبات میں سبزی اور بالخصوص ہرے مصالحہ کی قیمتوں میں تیزی سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹ سروے کے مطابق محرم الحرام کے دوران پیغمبر اسلام محمدﷺ کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نذر و نیاز کے لئے حلیم ،بریانی اور قورمہ کا بڑی پیمانے پرنہایت عقیدت و احترام سے تیار کرنے کا خاص اہتمام کیا جاتاہے،جسے لذیذ بنانے کے لیئے ٹماٹر،ہری مرچ،پودینہ،ہرا دھنیہ،لیمو اور ادرک کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے،محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مختلف سبزیوں کے ساتھ ساتھ ہرے مصالحہ کی قیمتوں میں بھی روز کی سطح پر اضافہ ہورہا ہے،محرم کے آغاز سے قبل ٹماٹر 50 سے 60 روپے کلو فروخت ہورہا تھا جبکہ اس وقت 100 سے 120 روپے تک فی کلو فروخت کیا جارہا ہے،اسی طرح پیاز،ادرک،دھنیہ ،لیمواور پودینہ کے نرخوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہروز مرہ کے استعمال کی عام اشیاء کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے مارے غریب اور کم آمدنی والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، سروے کے دوران مختلف خواتین اور مرد حضرات کا کہنا تھا کہ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں پرکنٹرول کرنے کے لئیے کوئی ادارہ متحرک نہیں ہے۔حکومت اور مقامی انتظامیہ سو رہی ہے اور عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین