• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

رانی پور (نامہ نگار) پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ڈاکو فرار، اسلحہ برآمد، تھانہ کوٹڈجی کی حدود میں انچارج چوکی سوہو کناصرہ اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلا ہوا۔مقابلے میں ڈاکو اللہ بخش جمالی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ جو ضلع لاڑکانہ کے حسینی محلہ کا رہنے والا ہے گرفتار زخمی ڈاکو چوری، ڈکیتی، نیشنل ہائی پر ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور چوری وغیرہ جیسے سنگیں مقدموں میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف نما رائفل اور 15 گولیاں برآمد کیں۔
تازہ ترین