• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان،انور سومرو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک نے کالاباغ ڈیم‘ بنگالیوں‘ بہاریوں‘ برمی‘ افغانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے اعلان کے خلاف 23 سے 26 ستمبر تک سندھ میں مظاہرے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری انور سومرو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم اور دیگر غیرقانونی غیرملکی افراد کو شناختی کارڈ جاری کرنا سندھ دشمن منصوبے ہیں‘ وفاقی حکومت اس طرح کے اقدام نہ کرے جس سے ملک میں تنازعات بڑے اور ترقی کی بجائے انتشار والی صورتحال پیدا ہو۔ انہوں نے کہاکہ کسی نئے ڈیم کے حوالے سے سوچنے سے قبل سندھ کا چوری کیا گیا پانی کا حساب دیا جائے‘ سندھ کے ساتھ پانی کے حوالے سے ناانصافیاں ہوئی ہیں‘ چشمہ‘ تونسہ‘ پنجند لنک کینال کے ذریعے 12مہینے سندھ کا پانی چوری کیاجاتا ہے‘ ارسا اور واپڈا پانی پر ڈاکہ ڈال کر سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں‘ سندھ کے اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کے سبب لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی ہے‘ سمندر بدین اور سجاول کی لاکھوں ایکڑ زمین کھا گیا ہے‘ سندھ میں زیر زمین پانی بھی زہریلا ہوتا جارہا ہے‘ وفاقی حکومت اس نقصان کا ازالہ کرے اور متاثرین کو معاوضہ دے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنی ووٹرز کے مفادات کیلئے ملک کے امن اور سلامتی کو داو¿ پر لگارہی ہے‘ سپریم کورٹ غیرقانونی طورپر آنے والے تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجے کیونکہ یہ یہاں دہشت گردی اور بدامنی میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین