• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم کی تعمیرکیخلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کی احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ (نامہ نگار )کالا باغ ڈیم کی تعمیر اور تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف شہریوں سول سو سائٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت اقبال جاکھرو بھورو سرکی اور حامد مغل کر رہے تھے ریلی میں بچے بھی شامل تھے جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔وزیراعظم کی جانب سے تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے اعلان کی مزمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ سندھیوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے جسے ناکام بنایا جائے گا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر وکلاء نے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا اور بار کے صدر ایڈووکیٹ سید اعجاز شاہ کی قیادت میں عدالتی احاطہ سے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی۔
تازہ ترین