• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم کاشتکاراں کاانعقاد:منافع کا کثیر حصہ غریبوں کی فلاح پر خرچ کر تے ہیں،عبدالجلیل جروار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فارم ایڈوائزی سینٹر حیدرآبادکے زیر اہتمام کماد کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاراں کاانعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ترقی پسند کاشتکار عبد المجید نظامانی تھے۔ پروگرام میں علاقے کے کماد کے کاشتکاروں کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ شوگر ملز کے جی ایم کین آغامعشوق علی اورفیلڈ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجلیل جروار نے زرعی خدمات پر روشنی ڈالی۔انھوں نے بتایا کہ کمپنی اپنے منافع کا ایک کثیر حصہ غریبوں اور ناداروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی ہے‘ اس کے علاوہ زمینداروں کے لئے پانی اور مٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت بھی موجودہے‘اسی طرح کمپنی ہر سال اہم فصلوں پر نمائشی پلاٹ لگاکر کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگہی بھی فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے زمینداروں کو کہا کہ وہ فصلات کو کاشت کرنے سے پہلے زمینوں کا تجزیہ ضرور کرائیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ایف ایف سی کے زرعی ماہر محمد طیب نے کاشتکاروں کو بتایا کہ پودوں کی فی ایکڑ تعداد ، کھادوں کا متوازن استعمال اور بروقت آبپاشی سے کماد کی 1500من فی ایکڑ سے زائد پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کھادوں کے متوازن استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھادوں کا استعمال زمین کے تجزیہ کے بعد کریں تجزیہ نہ ہونے کی صورت میں 2بوری ڈی اے پی اور 01بوری پوٹاش بوقت کاشت ڈالیں۔ یوریا کی 03سے 04 بوریاں تین سے چار قسطوں میں جولائی تک مکمل کر لیں جبکہ ایک بوری پوٹاش مٹی چڑھاتے وقت استعمال کریں۔کماد کی اچھی پیداوار کے لیے پوٹاش کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ کماد کاشت کرنے کے بعد سموں پر زیادہ مٹی مت چڑھاہیں اور جڑی بوٹیوں کے انسدادا کے لیے زرعی ماہر کے مشورے سے مناسب ا سپرے کریں ۔
تازہ ترین