• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعتیں اور شہری انتظامیہ سے تعاون کریں ،شہریار وسان

خیرپور(بیورو رپورٹ) چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان نے کہاہے کہ خیرپو رمیں محرم الحرام کی سیکورٹی سے مطمعن ہو ں مذہبی جماعتیں اور شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں وہ اپنے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے شہریا ر وسان نے کہاکہ انتظامیہ نے محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کے لیے بہتر انتظامات کئے ہیں انہوں نے شہرکا دورہ کر کے انتظامات کا خود جائزہ لیا ہے ماتمی جلوسوں کے راستے بھی دیکھے ہیں شہر میں لائٹنگ اورحساس مقاما ت کا معائنہ کیا ہے انتظامیہ نے جو اقدامات کئے ہیں وہ مجھے نہایت بہتر اور اچھے لگے شہریار وسان نے کہاکہ یوم عاشو ر تک تمام ڈاکٹروں کو اسپتالوں میں ہنگامی ڈیوٹیاں کرنا ہوں گی بلدیہ کو شہر بھر میں صفائی کے بہتر انتظامات رکھنا ہوں گے اور شہر کی مانیٹرنگ پر مقرر عملے کو ہائی الرٹ رہنا ہو گا انہوں نے مذہبی تنظیموں او ر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے بعد وہ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے اور ان سے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے تجاویز حاصل کریں گے ۔
تازہ ترین