• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد عدالت:سزا کی معطلی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مٹھائی تقسیم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اسلام آباد عدالت کی جانب سے میاں نواز شریف‘ مریم نواز اور ان کے شوہر صفدر کی سزا کی معطلی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر لیگی کارکنان نے میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے لگا ئے ۔ اس موقع پر حنیف صدیقی اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے‘ (ن) لیگ کے کارکنان ہر مشکل گھڑی میں پارٹی قیادت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میاں محمد نواز شریف تمام جھوٹے مقدمات میں سے بری ہوجائیں گے اور پھر سے پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔
تازہ ترین