• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مراکز اور اسپتالوں سے قبضے ختم کرائے جائیں،سید اسرار علی شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سماجی تنظیم کے ریجنل منیجر سید اسرار علی شاہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت مراکز اور اسپتالوں سے قبضے ختم کرائے جائیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ معاہدے کے تحت 22اضلاع میں سے 3 ڈسٹرکٹ ‘ 142تعلقہ‘ 39 صحت مراکز کے انتظامات ہماری تنظیم کے حوالے کرنے تھے مگر ابھی تک معاہدے پر من و عن عملدرآمد نہیں کیا گیا اور تاحال متعدد اسپتالوں‘ صحت مراکزپر قبضے برقرار ہیں جہاں پر عمارتوں میں اسکول‘ تھانے اور دیگر محکموں کے دفاتر قائم ہیں جبکہ بااثر افراد نے بھی قبضے کر رکھے ہیں مگر اس ضمن میں حکومت سندھ کسی قسم کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور معاملے کا نوٹس لیکر قبضے ختم کرائے جائیں اور اسپتالوں سمیت صحت مراکز آئی ایچ ایس کے سپرد کیے جائیں۔
تازہ ترین