• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ:پینے کے صاف پانی کی قلت برقرار ، شہر میں فراہمی بند

میہڑ( نامہ نگار ) پینے کے صاف پانی کی قلت برقرار ، شہر میں پانی کی فراہمی بند ، سیکڑوں شہریوں کا میونسپل انتظامیہ کیخلاف جلوس دھرنا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے میہڑ شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت برقرار ہے جس میں 20 سے زائد کالونیوں حاتا محلہ ، مدینہ کالونی ،کاسائی محلہ ، منصور کالونی ،شفیع محمد کالونی ، شہباز کالونی ، مخدوم کالونی ، کلہوڑا محلہ ، لعل شاہ کالونی،علی عباس ٹاؤن سمیت دیگرکالونیوں میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ میونسپل انتظامیہ کی طرف سے واٹر سپلائی کی فراہمی بھی بند ہے جس کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں بھی پانی نہیں ہے جس پر گزشتہ روز سیکڑوں شہر یوں نے شاہ زیب ، منظور کھوسو سرفراز، ریاض کھوسو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر میونسپل کمیٹی کیخلاف ایوان صحافت کے سامنے ایک گھنٹے تک دھرنا دےکر ٹریفک معطل کردی۔ مظاہرین نے کہا کہ شہر کی 3 لاکھ سے زاَئد آبادی ہے اور شہر میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی میہڑ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور نعرے لگائے کہ پینے کا پانی دو پانی دو،ورنہ کرسی چھوڑ دو ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے واٹر سپلائی کی فراہمی بھی بند ہے ، پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی کالونیوں کے لاکھوں شہری سخت پریشان ہیں ،میونسپل انتظامیہ ترقیاتی کام تو نہیں کرارہی اس کے باوجود پینے کا پانی نہیں دیا جا رہا۔ علاقے کے منتخب نمائندے بھی غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی نہیں ملا تو ہم میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی تحریک چلائینگے۔
تازہ ترین