• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے تبدیل ہوگئے، آصف معراج راجپوت

ڈگری( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکر ٹری آصف معراج راجپوت،سجاد احمداور زاھد قائم خانی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے۔ مہنگائی کا کوڑا برساتے ہوئے اسد عمر کو اپنے ماضی کے اعلانات یاد نہیں رہے۔ ‏انہوں نے کہاکہ نواز شریف حکومت نے تمام معاشی مشکلات کے باوجود غریبوں سے ریلیف نہیں چھینا تھا۔ آصف معراج راجپوت نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ اضافے سے ثابت کیا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کےپاس نئے پاکستان کے لئے کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہیں۔مسلم لیگ ن غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، کمزور اور متوسط طبقات کے حقوق کے لئے ماضی کی طرح آواز بلند کرتی رہے گی۔ اور ان کے حق پر ضرب لگانے کے حکومتی ظالمانہ اقدامات کا راستہ روکے گی۔انہوں نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری و ا پس لینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین