• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بریگزٹ پر دوبارہ کام کرے، یورپین یونین کی وارننگ

سٹاسبرگ (نیوز ڈیسک) یورپین یونین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بریگزٹ منصوبے پر دوبارہ کام کرے۔ آسٹریا کے شہر سالسبرگ میں جاری اہم سربراہی اجلاس میں یورپین یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے خطاب کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراجات پر مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، ایسے میں یورپی یونین اور برطانیہ دو اہم نقاط پر جمود کا شکار ہے، جو کہ آئرلینڈ کی سرحد کا معاملہ اور بریگزٹ کے بعد مستقبل کے معاشی تعلقات ہیں۔ انہوں نے ڈیل کے حوالے سے مذاکرات میں برطانیہ کی مثبت پیش رفت کا بھی اعتراف کیا، تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق تین مراحل پر ان مذاکرات کا نتیجہ دونوں کے درمیان ’’طلاق‘‘ پر نکل سکتا ہے۔ ٹسک نے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنی پیشکش پر ان دو معاملات پر آئندہ مذاکرات پر دوبارہ کام کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین