• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اسلام کی بقا کی ضرورت حسینؓ ہیں‘‘ پرفرینکفرٹ میں طرحی محفل مسالمہ

فرینکفرٹ (اقبال حیدر)ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن جرمنی نے پچھلےبرسوںکی طرح امسال بھی محرم الحرام کے ایامِ عزا میں بیاد سیّد الشہدا حضرت امام حسینؓ پرایک طرحی محفلِ مسالمہ کا اہتمام کیا،تقریب کے تنظیم کے چیئرمین معروف شاعر سید اقبال حیدر اس محفل کے میزبان تھے۔ تقریب کی صدارت سویڈن سے تشریف لائے مولانا ذاکر حسین نے کی۔ مہمانان خصوصی سید وجیہ الحسن ،ملک شمشاد تھے۔ محفل میں مصرع طرح’’ اسلام کی بقا کی ضرورت حسینؓ ہیں‘‘ پر شعرائے کرام نے شہدائے کربلا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا،تقریب کا آغاز کرتے ہوئے میزبان سید اقبال حیدر نے کہا کہ یورپ کے اس ماحول میںمحرم الحرام اور دیگر مذہبی اہم دنوں کی یاد منانا ہم سب کا فرض ہے تاکہ ہماری نسلوں میں یہ روایات قائم رہیں،نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ نےاپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی زندگی دے دی ،تقریب میں بچیوں کسا ء اور ردا نے تلاوتِ قرآن پاک کی۔ شعراء کرام عطاء الرحمٰن اشرف، افضل قمر، طاہر عدیم، سید اقبال حیدر، علامہ شمشاد حسین رضوی نے کلام پیش کئے۔ صدر محفل مولانا ذاکر نے خطبۂ صدارت میں کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا،نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کی نصرت کی اور ہمیں ہمیشہ کے لئے سبق دیا کہ کبھی باطل سر اٹھائے تو اس کے سامنے حق کی سربلندی کے لئے قربانیوں سے گریز نہ کرو،تقریب میں پاکستان جرمن پریس کلب کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
تازہ ترین