• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے لوکل کمپین فورم نے طارق محمود بٹ کو کونسلر امیدوار منتخب کرلیا

لیڈز (نمائندہ جنگ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت طارق محمود بٹ کو لیڈز کی وارڈ ہول بیک بیسٹن سے لیبر پارٹی کے لوکل کمپین فورم نے کونسلر کے امیدوار کے لیے منتخب کرلیا۔ ان کی سلیکشن پر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لیبر پارٹی کی جانب سے لیڈز کے لیے ایک اہم فیصلہ قرار دیا ہے۔ لیڈز سے افتخار احمد، محمد شبیر بٹ، معروف شخصیت بشارت بٹ، مولوی محمد رفیق، ساجد قریشی، قاسم اعوان، سابق لارڈ میئر محمد اقبال اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ طارق محمود بٹ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ سیاست میں آکر وہ عوام کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر طارق محمود بٹ کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہیں لوگوں کی خدمت کرکے دلی راحت محسوس ہوتی ہے۔ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈز کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل کمپین فورم کے انٹرویو میں کامیابی اور سلیکشن کے بعد پارٹی انہیں لیڈز کے کسی بھی حلقے کی وارڈ سے بحیثیت کونسلر الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا ہے۔
تازہ ترین