• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا کا منڈی بہاؤالدین میں انتقال

بارسلونا( نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاوں دھول رانجھا ضلع منڈی بہاولدین میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر سپین کے ساتھ ساتھ پورے یورپ میں انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ عمر فاروق رانجھا سپین کی مقامی سیاسی پارٹی سوشلسٹ کے بھی ممبر تھے انہیں یورپ میں انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان کے طور جانا جاتا تھا، مرحوم سپین میں کافی عرصہ بیمار رہے لیکن اپنی دھرتی سے محبت انہیں پاکستان لے آئی جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ منہاج القرآن سپین، ہسپانوی بزنس کمیونٹی، پاکستان مسلم لیگ ن سپین، پیپلز پارٹی سپین، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے نمائندوں نے عمر فاروق رانجھا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سپین میں مقیم حافظ عبدالرزاق صادق ،چوہدری امانت حسین مہر ،چوہدری امتیاز لوراں، چوہدری سلیم لنگڑیال ،کلیم الدین وڑائچ، حاجی اسد حسین، عابد رانجھا، راجہ امجد خالق، محمد ادریس، راجہ نامدار اقبال خان، شہزاد اکبر وڑائچ، مہران تارڑ، شاہ نواز سلیمی، حق نواز سلیمی، شفقت علی رضا اور دیگر نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین