• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کے باوجود پاکستان میں مختلف طاقتور مافیازسرگرم ہیں، جمیل گوندل

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما محمد جمیل گوندل نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن کے نتیجہ میں آنیوالی تبدیلی کے باوجود ملک میں مختلف طاقتور مافیاز سرگرم ہیں۔ ریاست کی رٹ اور گرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریاست نے عوام کو اراضی مافیاسمیت مختلف مافیازکے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔ زمین کو سونے بھی مہنگاکردیاگیا، عام آدمی کیلئے اپنے گھر بنانا دشوار ترین ہوگیا۔ تعلیم اورصحت کے سرکاری اداروں کاکوئی معیار نہیں جبکہ نجی تعلیمی اورطبی ادارے عوام کااستحصال کررہے ہیں اپنے بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی وفاقی اورصوبائی وزارتوں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے کبھی کوئی کام نہیں کیا، محض سیمینارزکے انعقاد سے انسانی حقوق کی پامالی بند نہیں ہوگی۔ انسانی حقوق سے متعلق موادتعلیمی نصاب میں شامل اور شہریوں میں شعوربیدار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات اور منشیات دونوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کی ضرورت ہے۔ منشیات کی فروخت سے وابستہ اورانہیں استعمال کرنیوالے عناصرکوروکنا ہوگا۔ قانون سازی کے باوجود چھوٹی عمر کے بچوں کو آزادانہ سگریٹ دستیاب ہیں۔ عوامی مقامات پر اور ٹرانسپورٹ میں دھڑلے سے تمباکونوشی کی جاتی ہے ، ا سے روکا جائے۔
تازہ ترین