• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنڈی میں سالانہ جلسہ ’’شہدائے کربلا‘‘ 23ستمبر کو ہوگا

ڈنڈی(پ ر) ٹیسائیڈ اسلامک اینڈ کلچرل ایجوکیشن سوسائٹی(ڈنڈی)، اسکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد تاجدار مدینہ 96Aوکٹوریہ روڈ میں سالانہ جلسہ ’’شہدائے کربلا‘‘ 23ستمبر بروز اتوار شام سوا سات بجے منعقد ہوگا۔ جس میں سکاٹ لینڈ بھر سے جید علمائے کرام اردو ، انگلش میں خصوصی خطابات کریں گے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔ بعد ازاں ثناء خواں بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت و منقبت پیش کریں گے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی حاجی محمد خالدعطاری، مرکزی امیر دعوت اسلام یوکے ہوں گے۔ صدارت سید اعجاز حسین شاہ کاظمی کریں گے۔
تازہ ترین