• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا امام حسینؓ اور رفقاء نے قربانی دے کرشریعت کی حفاظت فرمائی، ڈاکٹر سخاوت سندرالوی

مانچسٹر(پ ر)مانچسٹر میں محرم الحرام کا ماتمی جلوس عقیدت واحترام سے نکالا گیا، جلوس وحدت اسلامی کا مظاہرہ تھا، الحسن مسجد میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے آئے ہوئے عالم دین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا کہ امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے قربانی دے کر کعبہ، مسجد، قرآن، اسلام اور شریعت کی حفاظت فرمائی۔ معرکہ کربلا حق کی باطل پر فتح کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد ہر صورت بحال رہنا چاہئے مجلس میں ایم پی افضل خان شیڈو منسٹر، نعیم الحسن سابقہ لارڈ میئر، ایگزیکٹو کونسلر رب نواز سمیت علماء و قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شبیہ بھی برآمد ہوئیں۔
تازہ ترین