• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مودودی فاؤنڈیش کےسالانہ ڈنر کی تقریب 23ستمبر کو برمنگھم میں ہوگی

برمنگھم (پ ر) سید مودودی فاؤنڈیش کے سالانہ ڈنر کی تقریب 23ستمبر کو برمنگھم میں ہوگی، مہمان خصوصی سابق ممبر اسمبلی خیبر پختون خواہ محمد علی ہو ں گے جبکہ دیگر علمائے کرام اور سکالر خطاب کریں گے اور سید مودودیؒ کی علمی ، فکری اور تحقیقاتی کام پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب، سرپرست علامہ سرفراز مدنی، ایگزیکٹو کو نسل کے ممبران، بیرسٹر رشید مرزا، عبد الکریم ثاقب، ڈاکٹر خرم بشیر حافظ محمد ادریس، منیر احمد رضا، محمد صادق کھوکھر، مولانا محمد ریاض اور نیاز احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سید مودودیؒ نے قران اور سنت کے مطابق مدینے جیسے ریاست کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسرچ کا کام کیا، اسلامی نظام کو اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذرئیعے خاص طور پر جدید تعلیم یافتہ لوگوں کے سامنے پیش کیا، مختلف زبانوں میں ان کی کتابوں کے ترجمے کیے گے لیکن مسلم ممالک نے اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ اس کے برعکس مغرب نے اس سے استفادہ کیا اور اسلام کے بعض حصے اپنے ملکوں میں نافذ کیے ہیں۔
تازہ ترین