• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدونیہ میں روسی اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں قبول نہیں،امریکہ

بخارسٹ(این این آئی)امریکی وزیردفاع جِم میٹِس نے روس کی جانب سے مقدونیہ میں اپوزیشن کو سرمایہ فراہم کرنے پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس حکومت اپنے پیسے اور اثرورسوخ کا استعمال کر کے مقدونیہ کی حزب مخالف کی جماعت کی پوزیشن مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ میٹِس نے کہا کہ روس کے اس اقدام کی وجہ سے مقدونیہ کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بننے کی راہ میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔اپنے تین روزہ دورے پر مقدونیہ پہنچنے پر میٹِس نے کہا کہ روسی حکومت اپوزیشن گروپوں کو سرمایہ فراہم کر رہی ہے، تاکہ مقدونیہ کے نام کی تبدیلی کے سلسلے میں مجوزہ ریفرنڈم کو ناکام بنایا جا سکے۔
تازہ ترین