• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایپی لیپسی فائونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2 روزہ نیورولوجی اینڈ نیوروسرجری کانفرنس‘‘میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ ہوگئیں۔ ایپی لیپسی فائونڈیشن کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سنگاپور میں منعقد ہونے والی 2 روزہ ’’عالمی نیورولوجی اینڈ نیوروسرجری کانفرنس‘‘میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں جبکہ کانفرنس میں چین،ہانگ کانگ،کوریااوربھارت کے معروف نیورولوجسٹ بھی شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانگی کے موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب سے طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے واپس آنے والوں نے مرگی اور نیورولوجی کے شعبے میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر انہیں سراہا جانا بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین