• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام سال اول پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 2993طلبہ شریک ہوئے،479طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ2514طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 16.00 فیصدرہا۔جامعہ کراچی کے مطابق بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی اقراگلزار سیٹ نمبر188038نے 910نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن ،یسریٰ فاروق سیٹ نمبر188064نے 902 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فلک نصر ت سیٹ نمبر188032نے 886نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں406طلبہ شریک ہوئے، 350 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 56طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 86.21 فیصدرہا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے معادلہ، ہومیو پیتھک ،مدارس اورفاضل عربی پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات2016منعقدہ امتحانات اپریل 2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس امتحانات میں130طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 123طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 36طلباء کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مجموعی رزلٹ 29.27 فیصد رہا۔
تازہ ترین