• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقے ساتویں محرم سے ہی سیل، شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقوں میں سکیورٹی کے نام پر ان علاقوں کو اس مرتبہ ساتویں محرم سے ہی مکمل سیل کردیا گیا تھا، مریض، بزرگ، خواتین اور بچوں کو بھی آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی،علاقہ مکین کے مطابق اس سال محرم الحرام کے موقع پر 8محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اس سے متصل علاقوں کو 7محرم الحرام کی رات کو ہی سیل کردیا گیا تھا،جس کے باعث مریض، بزرگ، خواتین اور بچوں کو بھی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، خاص طور پر ایم اے جناح روڈ اور اس سے سے متصل علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص کر ملازم پیشہ افراد کو اس وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بدھ کی صبح اپنی ملازمتوں پر جانے کے لئے گھروں سے نکلے تو انہیں شناخت کے مراحل سے گزرنے کے باوجود بھی ملازمتوں پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، علاقہ مکینوں کا مذید کہنا تھا کہ اس مرتبہ نو محرم کے بجائے آٹھ محرم سے ہی ہمیں گھروں میں محصور کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے سکیورٹی کے نام پر تین دن تک محصور کرکے ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، کم از کم مریض اور خواتین و بچوں کو تو آمدو رفت کی اجازت دی جانی چاہئے۔

تازہ ترین