• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا نے علم و عمل سے حق و باطل کا فرق بتایا،مولانا شہنشاہ حسین

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) نشتر پارک میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا نے علم و عمل کے ذریعے دنیا کو حق و باطل کا فرق واضح طور پر بتایا اور کہا کہ اسلام کا راستہ اندھیروں کا نہیں بلکہ روشنی کے چراغوں کی طرح ہے امام حسینؑ نے ہر قوم،مذہب اور دین کے پیروکاروں کو پیغام دیا کے اسلام ہی اللہ کا پسند کیا ہوا مذہب ہے اس میں علم،عمل اور جدوجہد کے ساتھ اچھی زندگی گزارنے کا طریقہ اور آخرت میں مغفرت کی راہیں کھلی ہیں اور اسی فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہوکر رسالت مابؐ اور دیگر انبیاء نے طرح طرح کی تکالیف و پریشانیاں برداشت کیں اور امت کو یہ سچا پیغام دیا لہٰذا مسلمانوں کو اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی کرنا ہوگی کیونکہ اسی میں ہماری بہتری ،بقاء اور سلامتی کا راز پوشیدہ ہے کہ ہم اللہ کے سچے نبیؐ اور دیگر بزرگ و مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلیں ۔
تازہ ترین