• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓ نےدشمنوں کے ظلم کے باوجود صبرکا دامن نہ چھوڑا، عبدالوحید یونس

کراچی(پ ر) انجمن نوجوانان اسلام کے تحت عشرہ محرم کی 8ویں محفل سے نورانی مسجد گارڈن ویسٹ میں خطاب کرتے ہوئے اے این آئی کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس نے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ نے دشمنوں کے ظلم وستم کے باوجود صبر واستقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی ثابت قدمی کا درس دیا۔ ۔انہوں نے کہا کہ مشکلات پر صبر کی تعلیم ہم کو قرآن وحدیث سے ملتی ہے جس پر امام عالی مقام اور انکے رفقاء نے عمل کرکے دکھایا۔
تازہ ترین