• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم نے قومی اور سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کردی

کراچی (این این آئی)ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 241 اورسندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 126 اور 130 میں دوبارہ گنتی کے لیئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔بدھ کو ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی ایک اور 2صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے درخواست معین عامر پیرزادہ، آصف علی اور جمال احمد نے دائر کی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 241، پی ایس 126 اور پی ایس 130 پر دوبارہ گنتی کروائی جائے۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا تھا۔ گنتی کاعمل ہمارے پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی غیر قانونی طور پر ہوا۔ الیکشن نتائج کومعطل کرکے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین