• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ غربی کےتحت محرم کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی،روشنی کے انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر 8 ،9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ،تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن سندھ اسمبلی عدیل شہزاداور اراکین کونسل کے ہمراہ اور نگی سیکٹر 9/E سے برآمد ہونے والے جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر اداروں کے اشتراک سے بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں وسائل کی فراہمی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے جبکہ دیگراداروں کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مخصوص مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرواکر وہاں روشنی کے انتظامات کئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں تعزیوں کے جلوس کی گذرگاہوں پر بھی صفائی ستھرائی ، روشنی اور تعمیر و مرمت کے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات جن کی منتظمین کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیاگیا اس کے علاوہ تمام یونین کونسلوں میں مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور DMC,SWM کے اشتراک عمل سے کچرہ و ملبہ ہٹائے جانے والے مقامات پر چونے کے چھڑکاؤ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے عاشورہ محرم کے انتظامات کے دوران موصول ہونے والی شکایات کے فوری اذالہ کیلئے اراکین کونسل کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان شکایات کا فوری خاتمہ یقینی بنائیں گی چیئرمین بلدیہ غربی نے عاشورہ کے خصوصی ایام میں افسران و عملے کو تعطیلات کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری لہذا تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ اپنی زمہ داریوں کو موثر انداز میں پیش کریں اور موصول ہونے والی شکایات کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کریں۔
تازہ ترین