• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او، پی آئی اے تنازع برقرار، پی آئی اے کو فیول کی فراہمی معطل

کراچی(این این آئی)پی ایس او اور پی آئی اے تنازع برقرار ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک بار پھر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی جزوی طور پر معطل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی جاری تنازع حل نہیں ہوسکا ہے، عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایک بار پھر فیول کی فراہمی جزول طور پر معطل کردی گئی ہے۔پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہونے سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ آج دوپہر تک ادائیگی کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہوسکا، پی آئی اے نے 17 ارب سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں۔فیول کی فراہمی معطل وہنے سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے اور مسافر پریشان ہیں، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔اسی طرح کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 731 ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول نہیں بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی جبکہ رات گئے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد فیول کی فراہمی بحال کردی گئی تھی۔
تازہ ترین