• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں تیز رفتار ی کے باعث ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ حادثے کو ذمہ دار کوئی ڈرائیر گرفتار نہ کیا جا سکا،تصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود الآصف اسکوائر سپر ہائی وے پر سڑک عبور کرنے والے شخص کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس پر زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 25سالہ خالد کے نام سے کی گئی،خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر 5B3رحمانیہ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے عمر رسیدہ شخص کو کچل دیااور موقع سے فرار ہو گئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 75سالہ علی محمد ولد محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کے رہائشی تھے،فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ اللہ والا سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبو لینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق 18سالہ شہباز ولد عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہےاور محمود آباد کا رہائشی تھا۔
تازہ ترین