• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قیدیوں کی جانب سے شکایات پر کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ ارکان اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور لال چند اوکرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات کاشف گلزار اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وفد کو بریفنگ دی۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نے قیدیوں سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں ۔آغا سراج درانی نے جیل کے کچن، نفسیات بحالی اور آرٹ کلاسز کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر بھی دیکھا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جائے۔
تازہ ترین