• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کو مضبوط اورمستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ یہ ماضی کی طرح شاندار ادارہ بن سکے، وہ کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے چیئر مین عبدالمتین شیخ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے، جس میں یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اشفاق چشتی ،افضال حسین صدیقی ،غلام نبی شاہ ،بختی حسن ،سید دلشاد حسین اور مجلس عاملہ کے اراکین شامل تھے، صوبائی وزیر کو سندھ کی ثقافت کے مطابق یونین کی جانب سے اجرک، سندھی ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا گیا، اس موقع پروزیر بلدیات نے کہاکہ کے ڈی اے میں عنقریب بایو میڑک سسٹم لگادیا جائے گا تاکہ وقت کی پابندی اور نظم وضبط قائم کیا جائے، انہوں نے مزدور یونین پر زوردیا کہ وہ ملازمین کی خدمت جاری رکھے کے ڈی اے کو آزاد کرانے میں مزدور یونین کی قانونی جدوجہد مثالی ہے ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے میں بھرپور مدد کی جائے گی۔
تازہ ترین