• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم، چاول گودام کی چھت سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم پر واقع چاول کے گودام کی چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود پورٹ قاسم سے متصل واقع چاول کے گودام میں کام کے دوران چھت سے گر کر ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 20سالہ نوید احمد کے نام سے کی گئی اور اس کا تعلق پنجاب سے تھا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔
تازہ ترین