• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری سمیت چھ ملزمان کیخلاف ریفرنس میں مفرورملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری سمیت چھ ملزمان کےخلاف ریفرنس میں مفرورملزمان کوگرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم دیتےہوئےریفرنس کی مزید سماعت یکم اکتوبرتک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری سمیت چھ ملزمان کےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں رمضان سولنگی و دیگرملزمان پیش ہوئے۔عدالت میں آئی او کیجانب سےمفرورملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفرورملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔مفرورملزم سید گلاب اور محمد عارف کی گرفتاری کیلئےکاروائی کی جارہی ہے۔جلد ہی مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا جائےگا۔ عدالت نے تفتیشی آفیسرکا موقف سنتے ہوئےمفرورملزمان کو گرفتارکرکے پیش کرنےکا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت یکم اکتوبرتک ملتوی کردی۔
تازہ ترین