• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں ایم کیو ایم کا کارکن بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیو ایم کے کارکن جلیل کو بری کردیا ہے، بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ایم کیو ایم کے کارکن جلیل کو بری کردیا، ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ میرے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پولیس نے کوئی شواہد پیش نہ کئے۔
تازہ ترین