• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ نے میدان کربلا میں بے مثال قربانیاں دے کر اسلام کو جلا بخشی،علما ء

کراچی( پ ر)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت پیغام شہادت نواسۂ رسولؐ سیدنا امام حسینؓ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے مطالبہ کیاہے کہ 10محرم یوم شہادت امام حسینؓ پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔ سیمینارسے خطاب میں مولانا محمد امین انصاری ، مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ مرزا یوسف حسین، مفتی محمد بخاری،مولانا سلیم اللہ ترکی، مفتی ہارون مطیع اللہ، مولانا عبدالستار توحیدی،علامہ اختر محمدی،علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ علی کرارنقوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ سید اظہر حسین نقوی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،محمد شکیل قاسمی ودیگرمقررین نے کہاکہ امام حسینؓ کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ اور اسلام کے محسن ہیں جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے خاندان و رفقاء کی بے مثال وعظیم قربانیاں دے کر دین اسلام کو جلا بخشی۔انہوں نے کہاکہ علماء و ذاکرین اپنی مجالس و تقاریر میں متنازعہ ومنافرت انگیز گفتگو کے بجائے سیدنا امام حسینؓ کی سیرت و کردار اورپیغام شہادت کو بیان کرکے یزیدیت کے خلاف بیداری پیدا کریں۔ شیعہ سنی مل کر امن و وحدت کی فضا برقرار رکھیں تاکہ پیغام حسینیؓ کو زیادہ سے زیادہ عام کیاجاسکے۔
تازہ ترین