• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹسمینوں نے شائقین کے ارمان ٹھنڈے کردئیے، اسکرینز اتا رلی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے پاکستانی شائقین کو خاصا مایوس کیا جنہوں نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اس میچ کو دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے، شہر کے بعض علاقوں میں بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی مگر پاکستانی بیٹسمینوں کی کار کردگی نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا،کئی علاقوں میں پاکستان کی اننگز کے اختتام پر ہی شائقین نے اسکرین اتار لی، ان کا جوش جذبہ ٹھنڈا ہوگیا۔ اکثر شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔

تازہ ترین