• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی،شرد پوار،اظہرالدین شیخ مبارک نے بھی میچ دیکھا

دبئی (نمائندہ خصوصی) احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر بدھ کو دبئی پہنچ گئے۔ وہ جمعرات کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔احسان مانی نے دبئی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھا لیکن روایات کے برعکس وہ میڈیا سے دور رہے۔ دبئی اسٹیڈیم میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ مبارک النیہان، بھارتی بورڈ کی عبوری کمیٹی کے رکن امیتابھ چوہدری، سابق چیئرمین شرد پوار اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے علاوہ کئی ممتاز شخصیات نے میچ دیکھا۔  
تازہ ترین