• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں ناکام رہی، بازید

دبئی (نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے بجائے فیلڈنگ کرنا چاہیے تھی۔ پاکستانی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں ناکام رہی۔ دوسری اننگز میں پچ آسان ہوگئی۔جس پر بیتسمین آسان شاٹس کھیلتے ر ہے ۔ بدھ کو نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ والے میچ میں بھی دن میں وکٹ مشکل تھی جبکہ رات کو وکٹ آسان ہوگئی۔ بازید نے کہا کہ اوول کے فائنل میچ کے بعد بھارت نے فخر زمان پر ہوم ورک کیا اور انہیں بالکل چلنے نہیں دیا۔

تازہ ترین