• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف پاکستان کا کم ترین اسکور

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف اپنے سب سے کم اسکور پر آئوٹ ہوکر اپنے لاکھوں مداحوں کو سکتے میں چھوڑ گئی۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف162 رنز دبئی میں پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل پاکستان نےاس گرائونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف207 اور جنوبی افریقا کے خلاف209 رنز بنائے تھے۔ یہ اس گرائونڈ میں کسی بھی ٹیم کا چھٹا سب سے کم اسکور ہے۔ اسی ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور 116رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف126، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف131، جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف143اور پاپوا نیو گنی نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف147رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین