• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلنٹ موجود، تجربہ کم، کھیلنے کے زیادہ مواقع دیے جائیں،انشومن راتھ

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہانگ کانگ ٹیم کے کپتان انشومن راتھ نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ہمیں بڑی ٹیموں کے خلاف زیادہ سے زیادہ مواقع دے تاکہ ہم ون ڈےاسٹیٹس حاصل کر سکیں۔ بھارت کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی کے بعد انشومن نے کہا کہ ہماری ٹیم کے پاس ون ڈے اسٹیٹس نہیں ہے۔ پاکستان کے خلاف یکطرفہ میچ کے بعد ہم نے جو اعتماد حاصل کیا اس کی جھلک بھارت کے خلاف نظر آئی۔ہماری ٹیم میں ٹیلنٹ ہے لیکن تجربے کی کمی ہے۔ اگر آئی سی سی ہمیں تجربہ فراہم کرے اور انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف زیادہ سے زیادہ تجربہ ملا تو ہماری کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ انشومن نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ ہم نے بھارت کے خلاف ہانگ کانگ کی جانب سے کسی بھی سب سے بڑی وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ برابر کردیا۔ دونوں کے درمیان174رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ انشومن نے کہا کہ اگر ہمارے پاس تجربہ ہوتا تو ہماری کارکردگی میں مزید بہتر ی آتی۔ ہم کئی مثبت نکات لے کر یہاں سے وطن واپس جارہے ہیں۔
تازہ ترین