• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی،کراچی وائٹس نے زرعی بینک کوبڑی شکست دیدی،ایک اننگز 97رنز سے کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کےتیسرے راؤنڈ میں بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے مضبوط حریف زرعی ترقیاتی بینک کو اننگز 79 رنز سے ہرادیا ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے سرکاری ٹی وی کو دس وکٹ سے مات دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل اور لاہور وائٹس کا میچ برابر رہا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے روز زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم دوسری اننگز میں 175 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ انس مصطفیٰ نے 48 رنز بنائے، رضا علی ڈار نے 40 رنز اسکور کئے۔ انورعلی نے 33 رنز کے عوض 5 وکٹ لیے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 45 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وقار انور نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ زرعی بینک نے پہلی اننگز میں 207 رنز بنائے تھے۔ کراچی وائٹس نے 461 رنز بنائے تھے جس میں خرم منظور 199، قمربن یوسف 135 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 320 رنز پر آئوٹ ہوگی۔ محمد وقاص 81 رنزبناکر نمایاں رہے ۔ سید توثیق شاہ نے 103 اور سعد الطاف نے107 رنز دے کر 4،4 وکٹ لیے۔ ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 116 رنز بناسکی تھی ۔ پنڈی نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 48 رنز بناکر میچ دس وکٹ سے جیت لیا۔ پنڈی نے پہلی اننگز میں 392 رنز بنائے تھے۔ قذافی اسٹیڈیم میں حبیب بنک اور لاہور وائٹس کا میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا۔ ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔ زوہیب خان 59 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ عمر اکمل نے 46 رنز بنائے۔ محمد عرفان نے 81 رنز کے عوض 5 وکٹ لیے۔ ایچ بی ایل نے پہلی اننگز میں 386 رنز بنائے۔ لاہور نے 340 رنز پہلی اننگز میں اسکور کئے تھے۔
تازہ ترین