• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی گرلز اسکول کی ٹگ آف وار میں فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی گرلز اسکول نے سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول کے ٹگ آف وار مقابلوں میں آصف آباد اسکول کو 2-1سے شکست دیدی ۔ اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) کے زیراہتمام سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد پاک کالونی میں ہوا جس میں گورنمنٹ اور پرا ئیوٹ اسکولزکے 100 سے زائد طالبات نے آرم ریسلنگ، ٹگ آف وار اور تھروبال کے مقابلوں میں شرکت کی۔ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں پروگریسیو گرامر سیکنڈری اسکول نے پہلی جبکہ سینٹ لارنس اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وار کے فائنل میں ڈی ایم سی گرلز سیکنڈری اسکول نے سخت مقابلے کے بعد آصف آباد اسکول کو 2-1سے شکست دی۔ تھرو بال کے فائنل میں نشاد کڈز اکیڈمی نے آصف آباداسکول کو 2-1 سے فتح حاصل کی۔
تازہ ترین